Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کی ادائیگی کل ، آئی ایم ایف کیجانب سے بڑی خوشخبری ، دیکھیں تفصیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک) آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت کل پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے بتایا کہ 19 مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط ہوئے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

 مزید پڑھیں:  اپریل کے آخر تک پاکستان کیلئے 1.1 بلین ڈالر کی منظوری متوقع

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔ اقتصادی اصلاحات پر نئی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر جولی کوزیک کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جائزے کے بعد پاکستان کی معاشی اور مالی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ترجمان نے کہا کہ وہ آنے والے مہینوں میں پاکستان کے ساتھ ایک نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں