Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

دھمکی آمیز خطوط معاملے پر ادارے متحرک، پوسٹ آفسز،کوریئر دفاتر میں ریڈ الرٹ جاری

ہائی پروفائل شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط پہنچانے کے معاملے میں اداروں کی جانب سے تمام پوسٹ آفسز اور کورئیر آفسز کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ہائی پروفائل شخصیات کے مشکوک خطوط ملنے پر ادارے متحرک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق تمام پوسٹ آفسز، کورئیر کمپنی کے دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی بھی ہائی پروفائل اعلیٰ شخصیت کے نام کوئی خط موصول ہوا تو اسے چیک کیا جائے گا، خط کو نہیں کھولا جائے گا، تاہم مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کے بعد ، اسے پوسٹ کیے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

 مزید پڑھیں:  ججز کے خطوط سے ملنے والے پاؤڈر کی فارنزک رپورٹ مل گئی، سنسنی خیز انکشافات

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ شخصیات کو بھیجے گئے خطوط میں آرسینک پاوڈر دیکھ کر کیا گیا۔ سی ٹی ڈی میں جاری تحقیقات میں پوسٹ آفس کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا ہے۔ ان کی طرف سے کوئی مدد نہیں مل سکی، ان کی تفصیلات حروف کے اوپر لکھے گئے نام اور ولدیت کو ملا کر چیک کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جن پر پاؤڈر اور دھمکی آمیز نشانات پائے گئے تھے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو خط موصول ہونے کے بعد اگلے روز لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوئے۔ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ کئے گئے

یہ بھی پڑھیں