Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری جیل سے رہا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو راولپنڈی اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا ۔ حبا چوہدری نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں فواد چوہدری کی رہائی کی تصدیق کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے یکم اپریل کو جہلم میں اراضی سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌بلائی علاقوں ،کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کاامکان، محکمہ موسمیات

کیس کی سماعت کے دوران فواد چوہدری کے وکیل قیصر امام عدالت میں پیش ہوئے۔خیال رہے کہ فواد چوہدری کو نیب کی جانب سے جہلم پراپرٹی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں