Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

بلائی علاقوں ،کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کاامکان، محکمہ موسمیات

اسلام اآباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات حکام کے مطابق عید سے قبل گزشتہ ماہ شروع ہونے والے بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کا امکان ۔ بالائی علاقوں ، سوات، شانگلہ، دیر بالا، کاغان ناران، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورخطہ پوٹھوہارمیں چند مقامات پر تیز ہواوں،جھکڑ چلنے نیزگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے

جبکہ وفاقی دارالحکومت ، اسلام آباد اور گر دو نواح میں دوپہر کے وقت گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیا ت حکام کے مطابق چترال،دیر، سوات، کوہستان ، مانسہرہ ، شانگلہ، ابیٹ آباد اور بونیر میں چند مقا مات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں