لکی مروت(نیوزڈیسک) ڈی ایس پی کی گاڑی پرنامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ ،ہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان گن مین سمیت شہید ہو گئے۔
لکی مروت میں رات گئےنامعلوم مسلح افراد نے اچانک ڈی ایس پی لکی مروت گل محمد خان کی گاڑی پر حملہ کر دیا، ڈی ایس پی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے ڈی ایس پی گل محمد خان اپنے گن مینوں سمیت شدید زخمی ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری جیل سے رہا
زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گن مین کانسٹیبل نسیم گل سمیت شہید ہو گئے۔حملے میں ایک اور زخمی اہلکار کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا ۔ حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں


