ضروری اجزاء:
روٹی کے ڈبل سلائس۔ 8 عدد
آلو (میشڈ) 2 عدد
کالی مرچ. 2 چائے کے چمچ
پودینہ۔ ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا۔حسب ضرورت
ہری مرچیں (کٹی ہوئی) 2 عدد
قیمہ۔ ایک پاؤ
ادرک/لہسن کا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی ہلدی. ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
زیرہ. آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ڈبل روٹی کے سلائسز کو پانی میں بھگو دیں۔ کچھ دیر بعد سلائس نکال کر دونوں ہاتھوں سے دبا کر سارا پانی نکال لیں۔ اس کے بعد آلو میں نمک، کالی مرچ، دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اسے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اب ایک پین میں کیما، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور زیرہ ڈال کر ڈھک کر قیمے کا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس میں ایک کھانے کا چمچ آلو اور قیمے فلنگ ڈال کر رول کریں۔ اسے آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھیں۔ اب ایک پین میں تیل گرم کریں اور تمام رولز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں۔ گارنش کریں اور کیچپ اور املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
