Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

مارگلہ ہلز ہائیکنگ ٹریلز پر غیرملکی خاتون سیاح ساتھیوں سمیت لٹ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مارگلہ ہلز ہائیکنگ ٹریلز اب محفوظ نہیں رہے، عید سے قبل ڈاکووں کی ایک اور بڑی سلامی ،تھانہ گولڑہ کے علاقہ شاہ اللہ دتہ میں غیر ملکی خاتون ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گئی،

ٹیکسلا سٹوپا جانے والی غیر ملکی خاتون اور اس کے پانچ پاکستانی ساتھیوں کوڈاکووں نے لوٹ لیا،مذکورہ سیاح گاڑیاں کھڑی کر کے ہائکنگ کرتے سٹوپا کی طرف جا رہے تھے کہ ڈاکووں نے اسلحے کی نوک پر مارگلہ ہلز میں روک لیا،

مزید یہ بھی پڑھیں:آج سورج گرہن 2024: آٹھ اپریل سے شروع ،9 اپٔریل کو اختتام پذیر ہوگا، محکمہ موسمیات

پولیس کے مطابق موبائل فون،اے ٹی ایم سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے نکلوا کر ڈاکوئوں کے حوالے کرنے کے بعد سیاحوں کی جان خلاصی ہوئی۔

پولیس کے مطابق ڈاکووں نے سیاحوں کو ٹیکسلا کی حدود میں سٹوپا کے قریب حبس بے جا میں رکھا،غیر ملکی خاتون کا تعلق سوئٹزر لینڈ ایمبیسی سے ہے،تا حال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ ایف آئی آر میں پولیس کا موقف

یہ بھی پڑھیں