Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی عید پر ملاقات کی درخواست،دیکھیں تفصیل

وکیل عثمان گل ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے بانی کو عید پر ملاقات کا حکم دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست کی سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے جیل میں ملاقات کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

 مزید پڑھیں: اپریل میں ہی بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، لطیف کھوسہ

عثمان گل ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہاں ہم نے اسی عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے درخواست دی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ حکم پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کردیں، ہم کارروائی کرینگے، عدالتی احکامات کو نظر اندازکیسے کیا جا سکتا ہے۔

وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی بانی کو عید پر ملاقات کا حکم دیا جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایڈووکیٹ جنرل کی اسلام آباد آمد تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل کو بلا لیں پھر معاملہ دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں