Search
Close this search box.
پیر ,13 جولائی ,2026ء

اپریل میں ہی بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، لطیف کھوسہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ اپریل میں ہی بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، کوئی اسے ڈیل کہے گا تو یہ کم ظرفی والی بات ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نام لے کر اس لیے تنقید کر رہے ہیں کہ مداخلت بند ہونا چاہیے، عدالتیں کہہ رہی ہیں کہ مداخلت ہو رہی ہے، کیا یہ کم بات ہے۔

مزیدپڑھیں:کچے کے ڈاکوؤں نے زنجیروں میں جکڑے 3 محنت کشوں کی برہنہ ویڈیو جاری کردی

لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سائفر کیس میں عدالت کہہ چکی ہے کہ کدھر ہے سائفر۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ عدت کا مقدمہ شرمناک مقدمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں