ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ جبکہ شام/رات میں کوئٹہ، ژوب، پشین اورشیرانی میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں،محکمہ موسمیات نےبڑی وارننگ جاری کردی
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان۔ تاہم بعد از دوپہرملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاوپور، بہاولنگر ، رحیم یار خان اور گر دو نواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور گرم رہے گا۔ جبکہ شام/رات میں بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ وزیرستان ،کرم ،باجوڑ، دیر اور کوہستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں موسم خشک اور شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
کشمیر
کشمیرمیں موسم خشک اور شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
