گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: آج سورج گرہن 2024: آٹھ اپریل سے شروع ،9 اپٔریل کو اختتام پذیر ہوگا، محکمہ موسمیات
سندھ کے دیگر اضلاع میں آج سے 10 اپریل تک موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں آئندہ دنوں میں پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 اپریل سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
