ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اورگرم رہےگا۔ جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں : شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں،محکمہ موسمیات نےبڑی وارننگ جاری کردی
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم،میانوالی اور خوشاب میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاوپور، بہاولنگر ، رحیم یار خان اور گر دو نواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، وزیرستان ، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
کشمیر
کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
