Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

فارم 45 اور فارم 47 کوبھی عید الفطر کی مبارکباد، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 45 اور فارم 47 والوں کو بھی عید الفطر کی مبارکباد دیتا ہوں۔

راولپنڈی میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اللہ نے چاہا تو ملکی کے حالات بہتر ہونگے۔اور پاکستان مسائل سے جلد باہر نکلے گا۔

 مزید پڑھیں:  شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، صاحبزادےزین قریشی

انہوں نے کہا کہ میں ہارا ہوا ہوں، زیادہ تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی کے بے گناہوں کو خدا اور رسول کی خاطر معاف کیا جائے اور سانحہ 9 مئی میں جرائم کرنے والوں کا مقدمہ چلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں