Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

عید کے موقع پر جیل میں قیدیوں کی مزیدارکھانوں سےخاطر تواضع

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں قیدیوں اور ملازمین کے ہمراہ نماز عید ادا کی جب کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں نماز عید کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے اور قیدیوں کے لیے لذیذ کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کو سویاں، گوشت اور پلاؤفراہم کیا گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

مخیر حضرات کے تعاون سے غریب، خواتین، نوعمر قیدیوں کو نئے سوٹ اور مختلف تحائف دیے گئے ہیں۔

عید کے موقع پر جیلوں میں قیدیوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ، اور رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی قیدیوں کے لیے کھانا اور منظور شدہ اشیاء فراہم کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے واچ ٹاور پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کے لیے فی کس 3 ہزار انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں