حب: شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی حادثے سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو حادثے سے قبل متاثرین نے بنائی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ مزار پر جانے کے لیے ٹرک میں بیٹھے ہیں اور کسی نے ٹرک کے اندر سے ویڈیو بنائی۔
مزید پڑھیں درگاہ شاہ نورانی جانے والےزائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، تفصیلات جانیں
واضح رہے کہ نورانی حادثے میں 17 افراد جاں بحق، 12 شدید زخمی، لاشوں کو حب، سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید زخمیوں کو کراچی سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دیگر زخمیوں کو حب سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔




