حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک آیان پیر کے قریب کھائی میں جا گرا۔
ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے اور ٹرک میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں احتجاج کرنے والے 5 پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا
واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 12 شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا، جب کہ دیگر زخمی حب سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور مریم نواز نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

