Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

منڈی بہاؤ الدین،عید منانے پارک آئے شہریوں پر شہدکی مکھیوں کاحملہ

منڈی بہاؤالدین کے علاقے ملکوال میں عید پکنک منانے پارک میں آنے والے شہریوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق نواز شریف پارک میں متعدد افراد کو شہد کی مکھیوں نے ڈنک مارا، پکنک پر آنے والے بچوں نے شرارتیں کیں اور شہد کی مکھیوں پر کوئی چیز لگائی جس کے باعث شہد کی مکھیوں نے شہریوں پر حملہ کردیا۔

 مزید پڑھیں :  شاہ نورانی حادثے کا شکار افراد کی حادثے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی،دیکھیں

حکام کے مطابق حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔

میونسپل کمیٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف پارک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، اسپرے کے بعد پارک کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں