Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

ججز خط کیس، جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ بنچ سے الگ ہوگئے،کیوں؟

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر ازخود نوٹس کی سماعت کرنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے بینچ سے خود کو الگ کر لیا۔

سپریم کورٹ نے ججز کے خط کے معاملے پر ازخود نوٹس کی پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ازخود نوٹس کی سماعت کرنے والے بنچ سے خود کو الگ کر لیا اور ایک اضافی نوٹ بھی لکھا۔

 

متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، بحرین کا SIFC میں بھرپور دلچسپی کا اظہار

فاضل جج نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ ہائی کورٹس آئین کے تحت آزاد عدالتیں ہیں، آرٹیکل 184/3 ہائی کورٹس کی آزادی پر استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ از خود نوٹس سے ہائی کورٹس اور ان کے سب چیف جسٹس کی آزادی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ 6 ججز کے خط میں اٹھائے گئے معاملات کو سپریم جوڈیشل کونسل کے ضابطہ اخلاق میں دیکھا جائے، ازخود نوٹس پر بینچ سے الگ ہو تا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں