Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

بہاولنگر ، پولیس اہلکاروں کی پٹائی کے معاملےپر پنجاب پولیس کا بیان سامنے آ گیا

بہاولنگر میں پولیس اہلکاروں کی پٹائی پر پنجاب پولیس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چند روز قبل پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا اور ملزم کے اہل خانہ نے پولیس پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور تشدد کا الزام لگایا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران اہل خانہ سمیت متعدد افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

مزید پڑھیں؛   اجتماعی قتل کا دلخراش واقعہ ، ظالم شخص نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کر دیا

اب اس حوالے سے پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہاولنگر میں پیش آنے والے معمولی واقعے کو سوشل میڈیا پر بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق یہ غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پاک فوج اور پنجاب پولیس کے درمیان محاذ آرائی ہے۔ اداروں کے حکام نے تمام حقائق کا جائزہ لیا اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا۔

پنجاب پولیس نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔

یہ بھی پڑھیں