پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ میں اجتماعی قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سنگدل شخص نے اپنی بیوی اور 7 بچوں کو قتل کر دیا۔
مہر منصور علی کے مطابق اجتماعی قتل کا یہ انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ آج صبح مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں پیش آیا جہاں ایک انتہائی سخت دل اور سفاک ملزم نے کلہاڑیوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک 2024 میں مہنگائی کے حوالے سے اہم رپورٹ جاری کر دی
مقامی لوگوں کے مطابق ملزم کا نام سجاد ہے جس نے اپنے سات بچوں اور بیوی کو ہتھوڑے سے قتل کر کے ان کی لاشیں ایک کمرے میں بند کر دیں۔
اہل علاقہ نے تالا توڑ کر پولیس کو اطلاع دی اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے غربت اور تنگدستی کے باعث بیوی اور بچوں کو قتل کیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ڈھائی ماہ سے آٹھ سال کے درمیان ہیں۔


