پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستحقین میں عید پیکجز کی تقسیم کی تصاویر شائع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے متعلقہ سرکاری افسران اور عوامی نمائندوں سے معاملے پر وضاحت طلب کر لی۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل حکومتی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، ایسا کرنے سے پیکیج حاصل کرنے والے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: برطانوی پاسپورٹ کے نرخوں میں 14 ماہ میں دوسری مرتبہ اضافہ
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے ساڑھے 8 لاکھ مستحق خاندانوں کو شفاف طریقے سے رمضان پیکج دیا، مستحق خاندانوں کی عزت نفس کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان پیکج اکاؤنٹس کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔
علی امین نے کہا کہ پولیس شہداء سمیت 17 ہزار سے زائد خاندانوں کو بھی عید پیکج دیا گیا۔


