89 فیصد پاکستانی شوہر اپنی بیویوں پر تشدد کے خلاف نکلے
گیلپ پاکستان کی جانب سے کرائے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ 89 فیصد پاکستانیوں نے بیوی کو مارنایا کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
تاہم، 9 فیصد نے اس طرز عمل کی حمایت کی اور اپنی بیوی کے خلاف شوہر کے تشدد کو جائز قرار دیا۔
مزید پڑھیں: چلتی ٹرین میں پولیس اہلکار کا خاتون اور بچے پر تشدد ، ویڈیو بھی سامنے آگئی
سروے میں ایک فیصد نے میاں بیوی کے تشدد کے معاملے پر غیر جانبدارانہ موقف اختیار کیا اور نہ کھل کر اس کی حمایت کی اور نہ ہی مخالفت کی۔


