Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

چلتی ٹرین میں پولیس اہلکار کا خاتون اور بچے پر تشدد ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

حیدرآباد : چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی جبکہ تشدد کرنے والے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔https://dailyausaf.com/

ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کے مطابق واقعہ 7 اپریل کو ملت ایکسپریس میں حیدرآباد کے قریب پیش آیا تھا جس میں پولیس اہلکار میر حسن بچے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ ڈبے میں دیگر مسافر بھی نظر آرہے ہیں۔

 مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی کرپشن پر رپورٹ دوبارہ شائع کرنے کا حکم

سامنے آنے والی ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مار کیوں رہا ہے، مار نہیں، مار نہیں”۔

عبد اللہ شیخ کے مطابق واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس اہلکار کو شناخت کیا گیا جوکہ حیدرآباد میں تعینات ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں