پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور خالد خورشید خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ بشری بی بی کے کمرے اور واش روم میں کیمرے لگائے گئے ہیں۔ جو کیمرے لگائے گئے ہیں انہیں فوراً اتارا جائے۔
پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ ملک میں انصاف کی پامالی ہو رہی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سامنے قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں : عدالت نےعلی امین گنڈاپور کو 12مقدمات میں بڑا ریلیف دیدیا
رؤف حسن نے کہا کہ طاقتور حلقوں نے ملک کو کنٹرول کر رکھا ہے، انہوں نے جعلی حکومت کے خلاف پارلیمانی طاقت کا استعمال کیا۔ ہم آج بھی جبر کے نیچے دبائے جا رہے ہیں۔ ہمارے کارکنوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، تشدد کیا گیا، حکومت کو آئین سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کو آئین سے نہیں کھیلنے دیں گے، جلسوں کا اعلان کیا ہے، این آر او مانگنے والے آج کچھ اور مانگ رہے ہیں، مینڈیٹ چوری کرنے والوں سے کوئی بات نہیں ہوئی، جلسوں کی اجازت پنجاب کے ڈی سیز تک نہیں پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اجازت نہیں ملی اور ٹوکرٹ چلے گئے۔


