اسلام آباد (نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی 12مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 12 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشتگردی عدالت میں علی امین گنڈاپور کیخلاف 9مئی کے 12مقدمات کی سماعت ہوئی،علی امین گنڈاپور لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے علی امین گنڈاپور کی 12مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ۔


