Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 12 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (ویب ڈیسک )انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت 12 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 2 اپریل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت، شہباز گل، مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، شبیر اعوان، شیریں مزاری اور شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی ،معمولی جرم میں قید 60سالہ بزرگ کوضمانت تونہ ملی زندگی سے رہائی مل گئی
ملزمان کے خلاف سانحہ 9 مئی کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ سٹی افتاب احمد کی استدعا پر جاری کئے گئے۔

واضح رہے کہ تمام ملزمان پر ساتھیوں کے ہمراہ میٹرو بس اسٹیشن، 15 آفس اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ملزمان کو صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے 164 کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف 164 کے بیانات 17 جنوری کو ریکارڈ کروائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں