Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں میں بھرتیوں کے لیے عمر کی 65 سال کی حد ختم کرنے کی سمری منظور کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارتوں / ڈویژنز میں تقرریوں کے لئے 65 سال کی عمر کی حد ختم کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ منظوری کے لئے تجویز وفاقی کابینہ میں پیش کریں۔باخبر ذرائع نے نجی خبررساں ادارے کو بتایا کہوزیر اعظم شہباز شریف نے ان تبدیلیوں کی نگرانی کے لئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔
مزیدپڑھیں:کراچی میں 17 سے 19 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور آندھی کا امکان
ذرائع نےبتایا کہ یہ ایڈجسٹمنٹ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے اور خصوصی پیشہ ورانہ پے اسکیل پر تقرریوں کی راہ ہموار کرنے کے لئے ضروری سمجھی جاتی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت باصلاحیت پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں