Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

بیٹے کی خواہش تھی؟ سارہ خان نے مداح کے سوال کا جواب دے دیا

کراچی: سارہ خان بیٹے سے متعلق جواب دینے کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ معروف اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، بچوں اور ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف سوالات کے کھل کر جواب دیے۔

سوال و جواب کے دوران ایک مداح نے پوچھا کہ کیا دوسرے حمل کے دوران وہ بیٹے کی خواہش رکھتی تھیں؟ اس پر سارہ خان بیٹے سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش صرف ایک صحت مند بچے کی تھی، بیٹا یا بیٹی ان کے لیے اہم نہیں تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے لیے اولاد اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اور وہ اپنی دونوں بیٹیوں پر بے حد فخر کرتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں سارہ خان نے بتایا کہ دو بچوں کی ماں بننے کے بعد وہ جس چیز کو سب سے زیادہ یاد کرتی ہیں، وہ بغیر کسی خلل کے پرسکون نیند ہے۔

ورلڈ کپ سے متعلق سوال پر اداکارہ نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں وہ کسی ٹورنامنٹ کے بجائے صرف اپنی دونوں بیٹیوں کو دیکھ رہی ہیں۔

مداحوں نے جب ان سے پوچھا کہ بیٹیاں ہونے کے بعد ان کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی تو سارہ خان نے کہا کہ ان کی زندگی پہلے سے کہیں زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ زیادہ مصروف ضرور رہتی ہیں، لیکن یہی ان کی زندگی کا بہترین دور ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹیوں سے بے حد محبت ہے اور وہ انہیں اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت سمجھتی ہیں۔ انہوں نے تمام شادی شدہ خواتین کے لیے بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت مند اور نیک اولاد عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور معروف گلوکار فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں، عالیانہ فلک اور رانیا فلک، ہیں اور دونوں اپنی خاندانی زندگی کی جھلکیاں اکثر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں