اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ء اورایم پی اے حناپرویز بٹ ان دنوں چین کے دورے پرہیں ،سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرانہوں نے اپنی مصروفیت کی متعدد تصاویر جاری کیں جن میں وہ ایک میٹنگ میں شریک ہیں ،تصاویر سامنے آنے کی دیر تھی کہ عوام نے کوآڑے ہاتھوں لے لیا ایک تصویر میں ایم پی اے پنسل سے کاغذ پرکچھ لکھ رہی ہیں اگر اس تصویرکابغور جائزہ لیں تو وہ کاغذپرسوائے چند لائنیں لگانے کے کچھ نہیں لکھ رہیں .
مزیدپڑھیں:شہرقائد کی عوام مہنگی روٹی خرید کر اپنا پیٹ بھرنے پر مجبور
تصویر سے ایسے محسوس ہورہاہے جیساکہ وہ میٹنگ سے اکتاگئی ہیں اور محض وقت گزاررہی ہیں۔عوام نے ان کی تصاویر ملے جلے ردعمل کااظہار کیا نوشین پیروانی نامی خاتون نے تصویر کوشیئرکرکے کہاکہ بہت ہی مصروف ہیں،ام ایمن نے کہاکہ آپ کس حیثیت سے گئی ہیں آپ کے پاس کون ساعہد ہ ہے،یسریٰ کمال نے کہاکہ لوگ پروجیکٹر کی طرف دیکھ رہے ہیں اور آپ؟؟ کب یہ ملک ٹھیک ہوگا؟
چین میں ایک میٹنگ کے دوران۔۔۔ pic.twitter.com/Tk3vKDXmHO
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 16, 2024



