Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے حکومتی اہداف کے حولے سے ٹوئٹ کر دیا جس میں ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارا ہدف لاہور، کراچی اور اسلام آباد تینوں ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنا ہے۔ اسلام آباد مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا، جبکہ دونوں ائیر پورٹس بھی جلد آؤٹ سورس کر دیئے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں :عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے پیٹرول مہنگا کیا، وزارت خزانہ
خواجہ آصف نے بتایا کہ پی آئی اے کو ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئر کر دیا جائے گا۔ جبکہ پرانے طرز کی ویزا پالیسی کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ ہم ہوٹل کے کاروبار میں نہیں آنا چاہتے اس لئے نجی شعبے کو اس کا خیال رکھنے دیا جائے گا ۔

خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کا یقین دلایا کہ وہ عوام کے مسائل سے پوری طرح واقف ہیں جلد ہی ان کو حل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں