Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

5 جون سے پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب بھر میں 5 جون سے پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 22 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا اور ’’نو پلاسٹک‘‘ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ پلاسٹک بیگز کی پیداوار، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ کینسر سے بچاؤ کے لیے لوگ پلاسٹک کے تھیلے استعمال نہ کریں۔

 مزید پڑھیں:  جی ڈی اے نے نجی ادارے کوایوبیہ میں 100 کنال سے زائد زمین لیز پر دیدی،کسے ؟ دیکھیں

انہوں نے کپڑوں اور کاغذی تھیلوں کے استعمال کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگ استعمال نہ کرنے کی مہم کا ساتھ دیں، گھروں میں پلاسٹک کی اشیاء اور برتن استعمال نہ کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماحول کو بہتر بنانا ہم سب کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں