Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سپریم کورٹ میں 6 ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے آئینی درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ہائی کورٹ کے ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے استدعا کی ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کی تذلیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 مزید پڑھیں: پاکستان کے آٹھ بینکوں میں بڑی بے ضابطگیوں کا راز افشاء ہونےپرکروڑوں کا جرمانہ

استدعا کی گئی کہ اگر معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلق ہے تو عدالت نظرثانی کے لیے سفارشات کونسل بھیجے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے خط میں سنگین نوعیت کے واقعات بیان کیے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آزاد عدلیہ آئین کی بنیاد اور انصاف کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں