لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی ختم کی جائے، نگران مدت میں ایکس پر پابندی سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: لاہور ، ایک شخص کی پنجاب اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش
ان کا مزید کہنا تھا کہ جگ ہنسائی سے گریز کیا جائے اور سیاست کا مقابلہ سیاست سے ہی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایکس پر پابندی حکومت کی عدم تعمیل کے باعث ضروری تھی۔ احکامات.
