کراچی: سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس سے پاکستان کو یومیہ 10.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماڑی غازی سندھ میں گیس دریافت کر لی ہے، کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماڑی پٹرولیم نے 1483 میٹر تک ڈرلنگ کے بعد گیس دریافت کی ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں ٹائٹ گیس کے ذخائر دریافت، دیکھیں خبر
کمپنی نے کہا کہ اس دریافت سے پاکستان کو یومیہ 10.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم ہوگی، ایسڈ کے بعد گیس کا بہاؤ 10.5 ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ تک ہوگا۔
ماڑی پیٹرولیم نے مزید کہا کہ ماڑی پیٹرولیم کے گاجیج بلاک میں 100 فیصد حصص ہیں۔



