انٹر بینک ڈالر
آج کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیاہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 44 پیسے تھی۔
اسٹاک ایکسچینج
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 358 پوائنٹس کے اضافے سے 70 ہزار 648 پر آگیا۔گزشتہ روز کے کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 70 ہزار 290 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سونے کی قیمت
پاکستان میں آج کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 242,500 روپے ہے۔



