لاہور(ویب ڈیسک )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کپڑے خریدنے کی جگہ اور قیمت بتادی ، انہوں نے کہا کہ مریم نواز 500سے 800روپے کی قیمت کا لان کا جوڑا پہنتی ہیں وہ زیادہ تر آن لائن شاپنگ کرتی ہیں،چھوٹے برانڈ کے لان کے کرتے پہنتی ہیں تب بھی وہ بہت حسین نظر آتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ افغان طالبان کے سینئر مشیر جاں بحق
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے مریم نواز کو ایسا خوبصورت چہرہ دیا ہے کہ انہیں زیادہ چیزیں لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ ایک یا دو چیزیں لگاتی ہیں۔ان کی بڑی بہن ڈیزائنر ہیں جو انہیں کپڑے تجویز کرتی ہیں جب کہ وہ میک اپ وغیرہ سے متعلق بھی بہن کی مدد لیتی ہیں۔
