Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

اسلام آباد میں ژالہ باری، سوات میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،6 افراد زخمی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری ، اسلام آباد اور گردو نواح میں شدید ترین ژالہ باری سے درختوں کی ٹہنیاں ٹوٹ گئی ، متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے .دوسری جانب سوات میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔
پاکستان میں22 ملین نوجوان لڑکے لڑکیاں شادی کے منتظر ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے بریکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گر نے سے گھر کا سربراہ جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹر وں نے علاج معالجہ شروع کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں