اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں خواتین کی ایک بڑی تعداد کیلئے رشتوں کی تلاش مشکل ہو رہی ہے۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 35 سال سے اوپر کی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر ہیں۔ یہ رپورٹ پاکستان میں شادی سے قابل خواتین کو درپیش مسائل میں اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے اندر کے حالات
اقوام متحدہ کی گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 22 ملین مرد و خواتین شادی کے منتظر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی شادی اپنے کزن سے کر دیتے ہیں کیونکہ مرد اور خواتین دونوں کیلئے میچز کی عدم دستیابی ہوتی ہے۔
اب شادی کے قابل کزنز کی بھی کمی ہے اس لیے والدین اپنے بچوں کی شادی دوسرے قبائل میں کرنے کے قائل نظر آتے ہیں۔ تاہم، اب والدین اپنے قبائل سے باہر مناسب اور قابل احترام میچوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنے بچوں کی شادی دوسرے قبائل میں کرنے سے ہچکچاتے نظر آتے ہیں۔