Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

عدالت کا گندم سے متعلق پنجاب حکومت کے فیصلے کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے گندم سے متعلق پنجاب حکومت کے فیصلے کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کے خلاف ایڈووکیٹ فرحت منظور چانڈیو کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، پنجاب کابینہ آئندہ سماعت پر عدالت کو گندم سے متعلق فیصلے سے آگاہ کرے۔

 مزید پڑھیں : پیٹرول کتنےروپےسستاہونیوالا ہے؟ پاکستانیوں کےلیےبڑا اعلان

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے 3900 روپے فی من گندم خریدنے کی پالیسی جاری کی، حکومت کو 22 اپریل سے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کرنی تھی۔

ایڈووکیٹ فرحت منظور چانڈیو نے درخواست میں کہا ہے کہ حکومت نے اپنی پالیسی کے مطابق کسانوں سے گندم کی خریداری شروع نہیں کی، بارشوں کے باعث کاشتکار فصل سستے داموں مافیا کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو فوری طور پر کسانوں سے سرکاری نرخ پر گندم خریدنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں