اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیرا عظم شہباز شریف نے ماہر قانون عرفان قادر ایڈووکیٹ کو ایوان صدر میں لیگل کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عرفان قادر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عرفان قادر کو 2 سال کے لیے کنسلٹنٹ تعینات کیا گیا ہے، وہ قانونی امور کے حوالے سےایوان صدر میں اپنے فرائضسرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ عرفان قادر ایڈووکیٹ سابقہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت میں بھی بطور وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں :حکومت کابجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پرغور
10 اکتوبر 2022 کو اس وقت کے وزیراعظم نے عرفان قادر کو احتساب اور داخلہ کا قلمدان سونپا تھا۔
بعد ازاں انہوں نے مارچ 2023 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔
عرفان قادر مختلف عدالتوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے متعدد اہم مقدمات کی پیروی کرچکے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ 12 اپریل 2012 سے 7 جون 2013 تک اٹارنی جنرل فار پاکستان کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔


