Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

رحیم یار خان،کچے میں شر گینگ کیخلاف کارروائی، خطرناک ڈاکو سمیت 4 ملزمان ہلاک

رحیم یار خان(نیوزڈیسک)پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھیکا میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران خطرناک ڈاکو فاروق شر جب کہ کارروائی میں مرنے والے ڈاکوؤں کی تعداد 4 ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) رحیم یار خان رضوان گوندل نے بتایا کہ پولیس نے شر گینگ کے ٹھکانوں کو بھاری اسلحے سے نشانہ بنایا۔

مزیدپڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اور جدید ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا، ڈرون فوٹیج میں شر گینگ کے ٹھکانوں کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماچھیکا میں پنجاب پولیس کی شر گینگ کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں اب تک خطرناک ڈاکو فاروق شر سمیت عالم شر، نذیر شر اور حاکم شر مارے جاچکے ہیں جبکہ 7 ملزمان زخمی بھی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں