لاہور(نیوزڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔ کٹ کا نام میٹرکس رکھا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کٹ پہن کر سامنے آئے، فاسٹ بولر نسیم شاہ اور وکٹ کیپر محمد رضوان بھی کٹ پہنے موجود تھے۔
مزیدپڑھیں:58 سالہ بھارتی ماڈل کی 32 سالہ خاتون سے شادی، بشریٰ انصاری کیوں برہم ہوئیں؟
تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت پی سی بی عہدیدران نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوگی۔



