علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے ایئرپورٹ پر امیگریشن کا عمل متاثر ہوا جب کہ لاہور سے آنے والی پہلی حج پرواز کو بھی روک دیا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آگ امیگریشن کاؤنٹر کی چھت میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ کے لائونج میں آگ لگ گئی، امیگریشن سسٹم متاثر
ایئرپورٹ کے لاؤنج میں آگ لگنے کے بعد سول ایوی ایشن کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف تھے جس کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
حکام کے مطابق آگ لگنے سے امیگریشن کا عمل متاثر ہونے کے بعد ڈومیسٹک کاؤنٹر سے عازمین حج کی امیگریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔


