لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے آئندہ سال بھی گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے کسانوں کی ایک لاکھ 19 ہزار درخواستیں واپس کردی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے لیے 3900 روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کیا تھا۔
مزیدپڑھیں :سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو 2 ہفتے میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی قائم کرنے کا حکم
سرکاری خزانہ میں 22 لاکھ ستر ہزار ٹن گندم موجود ہے، جو ایک سال کی گندم کا اسٹاک موجود ہے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے 95 فیصد کسان اپنی گندم مڈل مین کو فروخت کر چکے ہیں اور اب کسان کا نام لے کر مڈل مین شور مچا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ وہ گندم خریداری کے اربوں روپے بچا کر کسان کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔
