اسلام آباد(نیوزڈیسک)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ سستی روٹی اور بجلی ایسے تقاضے ہیں جن سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے عوام کے مطالبات سینیٹ آف پاکستان میں لے کر گئے تھے۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ 4 روز سے احتجاج جاری تھا۔
مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور، بجلی اور آٹے کے نئےنرخ مقرر
انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے گزشتہ روز آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی اراکین کو ایوان صدر بلایا اور ان سے معلومات لیں۔ مکمل یکجہتی کے اظہار پر صدر زرداری کا شکر گزار ہوں۔ کشمیریوں سے اپنی محبت کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف نے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے رات گئے مجھے فون کیا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ ایک منتخب جمہوری حکومت ہے اس لیے عوام کے مینڈیٹ کو سمجھتی ہے۔
