کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان کے علاقے قلات میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی پہاڑی سلسلوں میں پروازیں ، گزشتہ ایک ہفتے قبل بولان، قلات میں دہشتگردوں کی مختلف کارروائیوں کے پیش نظر فوجی آپریشن کی تیاریوں کا اشارہ دے رہے ہیں۔
قلات کے علاقے ناگاہ اور گرنداوا میں تین جیٹ طیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں۔ پاک فوج کے جیٹ طیاروں کو قلات کے پہاڑی سلسلوں میں کم اونچائی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جو بولان اور قلات میں فوجی آپریشن کی تیاریوں کا اشارہ دے رہے ہیں۔
پاک فوج مبینہ طور پر بولان اور قلات کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستان دشمنوں کیخلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ مصدقہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس آپریشن کے لیے فوج مختلف علاقوں میں تیاریاں اور متحرک ہوچکی ہیں۔

