Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

’نیا پروپیگنڈہ آنے والا ہے‘، ٹارگٹ کون ہوگا؟ فیصل واوڈا کے انکشافات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میڈیا میں ایک اور پروپیگنڈہ آنے والا ہے جس کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے ”ایکس“ پر جاری اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈہ ہونے کو ہے، کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں‘۔

فیصل واوڈا نے لکھا کہ ’اس پراپیگنڈہ کی ٹائمنگ چیک کریں، کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی اور اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں؟‘
مزیدپڑھیں :ججز کےخلاف مہم: آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی سمیت تمام خفیہ اداروں کے کردار کو دیکھنا ہے، عدالت
انہوں نے انکشاف کیا کہ ’پروپیگنڈہ میں کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی، ایک مخصوص طبقے کوکلین چٹ دینے کا فرمائشی پروگرام بھی بنایا گیا ہے۔‘

فیصل واوڈا نے سوال اٹھایا کہ ’مہم کا ٹارگٹ ایس آئی ایف سی، دوست ممالک، پاکستانی میں آنے والی عالمی سرمایہ کاری ہے؟ سوال یہ بھی ہے کہ اس کا حتمی ہدف کون ہے؟ وقت آنے پرسب بتاؤں گا‘۔

یہ بھی پڑھیں