Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

سکیورٹی خدشات ،اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد(نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی جیل انتظامیہ کی درخواست منظور کرلی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کردی۔ جیل حکام نے سیکورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل صوبے کی حساس ترین جیل ہے اور اس میں گنجائش سے زیادہ 7 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث مجرم اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ سیاست سے تعلق رکھنے والے ہائی پروفائل قیدی بھی اڈیالہ جیل میں ہیں۔
مزید پڑھیں: تشدد کیس، لاہورہائیکورٹ کاسابق ایس پی سمیت 19 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج
خط میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے جیلوں پر حملے کے منصوبے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی اور اٹک جیل کو سکیورٹی خطرات ہیں ۔اڈیالہ جیل کی سکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تعاون سے فرضی مشق بھی کی گئی ۔

جیل سے ملحقہ رہائشی علاقوں کے مکینوں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی کی جارہی ہے۔ سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کی جائے۔اڈیالہ جیل کو سکیورٹی خدشات،جیل حکام نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی..

احتساب عدالت اسلام آبادکے جج ناصرجاوید رانا نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرناتھی،اڈیالہ جیل صوبہ کی حساس ترین جیل جہاں اہم سیاسی شخصیات قید ہیں،حکومت پنجاب سے موصول رپورٹ کے مطابق میانوالی،ڈیزہ غازی خان،راولپنڈی اور اٹک جیل کو سیکیورٹی تھریٹس ہیں،جیل حکام

یہ بھی پڑھیں