Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

پاک چین دوستی علاقائی، عالمی امن واستحکام کیلئے ضروری ہے، سینیٹر اسحٰق ڈار

بیجنگ(نیوزڈیسک)پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لیے ضروری ہے۔

بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ چین کی طرف سے گرم جوشی پر مبنی استقبال کو سراہتا ہوں، پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہورہے ہیں، میری اور پاکستان وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چین کی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

مزیدپڑھیں:ترقیاتی کاموں کے سبب 4دن کراچی کا پانی بند رکھنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لئے ضروری ہے، میری چینی نائب وزیراعظم سے مختلف موضوعات پر تعمیری اور مفیدبات چیت ہوئی، سی پیک،علاقائی جغرافیائی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی طرف سے گرم جوشی پر مبنی استقبال کو سراہتا ہوں، پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہورہے ہیں، میری اور پاکستان وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چین کی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں، پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لئے ضروری ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ میری چینی نائب وزیراعظم سے مختلف موضوعات پر تعمیری اور مفیدبات چیت ہوئی، سی پیک،علاقائی جغرافیائی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی، مذاکرات میں پاکستان اور چین میں کئی اہم امور پر اتفاق رائے ہوا۔

پاکستانی وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا دورہ چین اہمیت کا حامل ہے۔

وانگ ژی نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو دورہ چین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، چین اور پاکستان تزویراتی شراکت دار ہیں، پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

وانگ ژی نے کہا کہ پاک چین تعلقات علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان دوستی وقت کیساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں