Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور سے منتخب ہونے والے ایم این اے علی پرویز ملک کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کی اقتصادی ٹیم میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے منتخب ہونے والے ایم این اے علی پرویز ملک کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علی پرویز ملک کو وزیر مملکت بنانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ صدر آصف زرداری کل منتخب ایم این اے سے حلف لیں گے۔

 مزید پڑھیں: 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں علی امین گنڈاپور کو بڑا ریلیف مل گیا

یاد رہے کہ شیزا فاطمہ خواجہ کو گزشتہ ماہ وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کیا گیا تھا۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز حلف اٹھایا، وفاقی کابینہ میں 5 وزراء کو غیر منتخب افراد کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں